ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صدر اور وزیر اعظم سمیت کرکٹروں نے بھی وجیندر کو مبارکباد دی

صدر اور وزیر اعظم سمیت کرکٹروں نے بھی وجیندر کو مبارکباد دی

Mon, 18 Jul 2016 11:23:12  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،17؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)صدر پرنب مکھرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے وجیندر سنگھ کو ڈبلیوبی او ایشیا پیسفک سپر مڈل خطاب جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ا سٹار باکسر نے ملک کانام روشن کیا ہے۔وجیندر نے کل رات دس راؤنڈ تک چلے مقابلے میں ویلز میں پیدا ہوئے آسٹریلوی باکسر کیری ہوپ کو شکست دی۔صدر مکھرجی نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ باکسر وجیندر کو تہہ دل سے مبارک ہو،آپ نے ڈبلیوبی او ایشیا پیسفک چمپئن شپ میں جیت درج کرکے پورے ملک کو فخرکاموقع دیا۔وزیر اعظم مودی نے وجیندر کی ان بے مثال مہارت، طاقت اور دم خم کی تعریف کی۔انہوں نے اپنے ذاتی ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ وجیندر کو سخت مقابلے میں فتح کے لئے مبارک ہو،وہ جیت کے حقدار تھے،یہ ان کی بے مثال مہارت، طاقت اور دم خم کا ایک اور شاندار نمونہ تھا۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے محدود اوورز کی ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی،ا سٹار باکسر ایم سی میری کوم، سابق ہندوستانی کرکٹر وریندر سہواگ اور وی وی ایس لکشمن، ہریانہ اور دہلی کے وزرائے اعلی منوہر لال کھٹر اور اروند کجریوال نے بھی وجیندر کو فتح پر مبارکباد دی۔دھونی نے ٹویٹ کیا کہ سالوں بعد باکسنگ کا پورا مقابلہ دیکھا،ہندوستان کا فخر بڑھانے کیلئے شکریہ ،یہ آپ کی محنت، لگن اور قربانی کے خوشگوار نتائج کا آغاز۔اولمپک کانسہ تمغہ فاتح میری کوم نے ٹویٹ کیا کہ مبارک وجیندر۔
انہوں نے اس سے پہلے ٹویٹ کیا تھا کہ ہمارے رنگ کے کنگ وجیندر مکوں کی دھڑا دھڑ برسات کر رہے ہیں۔لکشمن نے کہاکہ مبارک وجیندر،آپ ڈبلیوبی اوخطاب کے پورے حقدار تھے،ہندوستان کے لئے کھیل سے منسلک شاندار خبر۔ہریانہ کے وزیر اعلی کھٹر نے لکھا کہ باصلاحیت وجیندر کو ڈبلیوبی او ایشیا پیسیفک سپر مڈل خطاب جیتنا مبارک ہو،ہریانہ کو آپ پر فخر ہے۔دہلی کے وزیر اعلی کجریوال نے لکھا کہ مبارک وجیندر۔آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا نے بھی اس کا مقابلہ دیکھا۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وجیندر نے پھر سے ہندوستان کا قدر بڑھایا۔ڈبلیوبی او ایشیا پیسفک چمپئن شپ جیتنے پر مبارک ہو۔


Share: